عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں ایک بار پھراضافہ 

امریکہ (عمران قذافی سے ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 22 سینٹ کا 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے تیل کی نئی قیمت 95اعشاریہ 14ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پیر کے روز کئی ماہ کی کم ترین سطح سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکی ملازمتوں اور چینی برآمدات سے متعلق اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں کساد بازاری کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔

۔گزشتہ ماہ کے دوران تیل کے دنیا کے سب سے بڑے صارف امریکا میں ملازمتوں میں اضافے کے بعد جمعے کے روز تیل سے متعلق معاہدوں میں تیزی آئی۔ چین نے بھی برآمدات میں نمو سے زیادہ تیزی سے مارکیٹس پر اثر ڈالا۔ایس پی آئی اثاثہ جات کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن انیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکی انونٹریز میں کمزور مانگ کے آثار سے تجارت کی حوصلہ افزائی ہوئی تاہم ملازمتوں کے اعدادوشمار نے اس نقطۂ نظر کو کسی حد تک تبدیل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں