سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی

کراچی (واصب غوری سے ) – شہرقائد میں طوفانی بارشوں کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی۔

 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش قرار دی گئی 421 عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مدد مانگ لی۔ مخدوش عمارتوں  میں رہائش پذیر افراد سے فوری منتقلی کی اپیل کی گئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے مخدوش عمارتوں پر تنبیہی بینرز آویزاں کرا دئیے۔ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث عمارتوں میں رہائش رکھنا جانی اور مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کی اکثریت ضلع اولڈ سی ایریا میں واقع ہے جس میں قیام پاکستان سے پہلے اور بعد کی بھی کئی عمارتیں شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں