روس کی یوکرین میں گرفت کمزورہوگئی
یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) روس کی یوکرین میں گرفت کمزور پڑنے لگی، روسی افواج خارکیف میں ایزیم کے علاقے سے نکل گئیں جبکہ روسی فوج نے مائیکولیف میں فوجی رڈار اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق روس کی شمال مشرقی یوکرین میں گرفت کمزور پڑ گئی، یوکرین کی افواج قبضہ کے قریب پہنچ گئیں، روسی افواج صوبہ خارکیف میں ایزیم کے علاقے سے نکل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا قانون پاس کر لیا
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو جنگی حکمت عملی کے تحت نکالا گیا ہے، ڈونیٹسک میں کارروائیوں کے لئے روسی افواج کو ارد گرد کے علاقوں سے بلایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے مائیکولیف میں یوکرینی فوج کا ٹریکنگ رڈار اسٹیشن تباہ کردیا۔
ادھر یوکرین کی فوج نے مشرقی علاقوں میں کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی قصبے پیانسک کو روسی قبضہ سے آزاد کرالیا، حالیہ دنوں میں دو ہزار مربع کلو میٹر رقبہ کو آزاد کرالیا۔
یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا روس کو شکست دے سکتے ہیں مغرب مزید اسلحہ فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا اسکاٹ لینڈ سےلندن کاآخری سفرشروع،19 ستمبرکوآخری رسومات ہوںگی
دوسری جانب جرمن وزیرخارجہ نے یوکرین جنگ کے بعد دوسری مرتبہ کیف کا دورہ کیا، اینالینا بیربو نے کہا جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، روس کی انرجی بلیک میلنگ کے باوجودمشرقی یورپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔