روسی صدر پیوٹن کی اتحادیوں کو جدید ہتھیار فروخت کرنیکی پیشکش
یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) ماسکو :روسی صدر پیوٹن نے اتحادیوں کوجد یدہتھیار فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔
صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے تیارہیں۔ جنگی طیارے اور ڈرونز کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔سبھی ہتھیاروں کو حقیقی جنگی کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ ان میں اعلیٰ درستگی والے ہتھیار اور روبوٹکس شامل ہیں۔ روس کے لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آئی کو مخبری سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی بیوی نے کی،میڈیا رپورٹس میں انکشاف
خبر ایجنسی کے مطابق روس سالانہ 15 ارب ڈالرکا اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ سال دوہزار سترہ اور اکیس تک تہتر فی صد اسلحہ بھارت، چین، مصر اور الجزائر نے خریدا ہے۔
Load/Hide Comments