حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 8 ہزار روپے بڑھانے پر غور

اسلام آباد(عاقب ابراہیم غوری سے ) حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 8 ہزار روپے بڑھانے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق حکومت کم از کم اجرت میں اضافے سمیت دیگر کئی آپشنز استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے پڑول، میڈیسن پر ریلیف اور کم از کم اجرت بڑھانے پر غور کیا جا رہاہے۔ حکومت کر تجویز دی گئی ہے کہ کم از کم اجرت 2 سے 8 ہزار روپے تک بڑھا کر 28 ہزار روپے کی جائے۔ جبکہ موٹرسائیکل والے طبقے کو سستا پٹرول فراہم کرنے کے علاوہ صحت کارڈ کے ذریعے شہریوں کو رعایتی نرخ پر ادویات بھی فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں