تھانہ کچہری کی سیاست کھی نہیں کی ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے سردار احمد خان

بہاول پور (محمد عباس سے ) تفصیل کے مطابق موضع وہی موچیاں میں ایک شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے وائس چیئرمین کے لیے حافظ اکبر فاروقی کو نامزد کیا اس موقع پر مہمان خصوصی سردار احمد خان کا شاندار استقبال کیاگیااور پھولوں کی مالا پہنائی چیئرمین کی سیٹ پرمسلم لیگ ن کے منتخب امیدوار سردار احمد خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے تھانہ کچہری کی سیاست کبھی نہیں کی اپنے پینل کو مضبوط کر کے آ گے بڑھیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی اس موقع پر سجادخان،بلال خان،حافظ اعظم چنڑ،خان اللّٰہ رکھا،غلام مصطفیٰ،اشفاق بھٹی،عبدالرزاق ساقی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں