ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار گجر

بہاولنگر (ملک صفدر ضیاء سے ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا. اس موقع پر تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے. اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں