اگست میں ہونے والی مردم شماری مؤخر، ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط لکھ دیا
یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے) اسلام آباد: ماہ رواں (اگست) میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری مؤخر ہو گئی ہے، اب ڈیجیٹل مردم شماری سال رواں کے ماہ نومبر میں متوقع ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو لکھے جانے والے خط میں مردم شماری کا عمل تین ماہ کے لیے مؤخر کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے
یہ بھی پرھیں : نالہ ڈیک سیلابی ریلہ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر مردم شماری کے التوا کا شکار ہوئی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس ابھی خریدے جانے ہیں، پائلٹ خانہ و مردم شماری کی رپورٹ ادارہ شماریات جلد مرتب کرے گا۔
مردم شماری کے بعد نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جائیں گے۔