الحمراء میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے نمائش،واک کا انعقاد

لاہور ( نبیلہ اکبر ) 5 فروری کو لاہور مال روڈ پر الحمراء میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے نمائش کا انعقاد کیا،واک کی گئی،فنکاروں نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

چیئرپر سن الحمراء منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا

واک میں فنکار برادری،الحمراء افسران وملازمین کی شرکت،کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے،شرکاء میں ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے۔

نمائش میں آویزاں تصاویر میں آرٹسٹوں نے کشمیریوں کی جدوجہد،حصول آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو نمایاں کیا۔

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے آرٹسٹو ں کا کام دیکھا،تعریف کی،پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

کشمیر ی زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی عظمت ٗلاثانی ہے۔

ہمارے لکھاری،سکالر،شاعر وادیب و آرٹسٹ کشمیریوں کی آواز کو پوری دُنیا میں بلند کر رہے ہیں۔

آزادی نعمت ہے،ہمیں اپنی آزادی کی قدر اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں