اسلامی ٹچ والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ ملے گا، رانا ثناءاللہ
اسلام آباد ( مظہر چشتی سے ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں،چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری وعیاری کرنے لگتے ہیں۔ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں،ہرچوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔
شیخ رشید احمد کے بیان پر وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتا چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں،عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کردیا،اللہ تعالیٰ کا پاکستان پرکرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔