پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر آصف زرداری کے بیان پر مفتاح اسماعیل کا ردعمل اگیا

یوتھ ویژن نیوز سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے وفاقی حکومت کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

اب وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو وضاحت دینا ہوئی تو ضرور دے لیں گے۔ 

یہ بھی پرھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر آصف زرداری برہم

ان سے جب پوچھا گیا کہ پارٹی اجلاس میں نواز شریف ناراض ہوکر اٹھ گئے تو انہوں نے بات گول کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ گڈ کاپ، بیڈ کاپ بن کر نہیں کھیل رہی۔ فیصلے کو کسی کی ذات سے نہیں جوڑ سکتے۔ اوگرا کی سمری اور وزیراعظم کے دستخط کے بعد فیصلہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں