نعت
آ پ خیرالوریٰ آ پ نور الھدیٰ
آ پ ہیں مصطفی آ پ صل۔علی
آ سماں اور زمیں میں ہے پھیلا ہوا
آپ کی نسبتیں آپ کا سلسلہ
کوئی اتنی ریاضت نہیں کر سکا
کہ بلاتا اسے عرش پر کبریا
کہکشاں سے دیا سارا رستہ سجا
تھا مزمل کو براق لینے گیا
آج بھی کتنا مغرور غار حرا
پاس ٹھہرے مرے خاتم الانبیاء
فخر شہناز کو بھی تو حاصل ہوا
اس کے بھی ساتھ ہردم ہیں صلی علی
ڈاکٹر شہناز مزمل
Load/Hide Comments