سجدہ کرنا دماغ کے لیے کیا فوائد رکھتا ہے؟ امریکی تحقیق میں دلچسپ انکشاف

صرف 10 سیکنڈ کا سجدہ، دماغی سرگرمی میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی امجد محمود بھٹی سے) صرف 10 سیکنڈ کا سجدہ، دماغی سرگرمی میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق۔

ایک امریکی پائلٹ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختصر دورانیے کے لیے سجدہ کرنا انسانی دماغی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے، تحقیق کے مطابق یہ اثر مردوں اور خواتین میں مختلف نوعیت کا ہو سکتا ہے، تاہم ماہرین نے اسے ایک ابتدائی سائنسی مطالعہ قرار دیا ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یہ تحقیق PubMed Central میں شائع ہوئی، جس میں انسانی دماغ کے سگنلز کو مختلف فریکوئنسی بینڈز اور سائنسی پیمانوں کے ذریعے جانچا گیا، مطالعے کے دوران دماغی سرگرمی کو آنکھیں کھلی اور آنکھیں بند دونوں حالتوں میں ریکارڈ کیا گیا تاکہ نتائج کا تقابلی جائزہ لیا جا سکے۔

تحقیق میں تین خواتین اور دو مرد رضاکاروں نے حصہ لیا، جن کا انتخاب مخصوص معیار کی بنیاد پر کیا گیا، شرکاء ماضی میں کسی نفسیاتی مرض میں مبتلا نہیں رہے تھے، نہ ہی ان کے سر یا ریڑھ کی ہڈی میں کسی قسم کی چوٹ یا آپریشن کی تاریخ تھی، اس کے علاوہ وہ کسی نیورو سائیکولوجیکل دوا کا استعمال نہیں کرتے تھے اور باقاعدگی سے نماز ادا کرتے تھے۔

تحقیق کے مصنفین کے مطابق یہ ایک پائلٹ اسٹڈی ہے جس کا مقصد سجدے کے ممکنہ دماغی اثرات کو اجاگر کرنا تھا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ محض 10 سیکنڈ کا سجدہ بھی دماغی سرگرمی میں تبدیلی لا سکتا ہے، تاہم اس موضوع پر حتمی نتائج اخذ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اور تفصیلی سائنسی مطالعات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں