صبا قمر ایک اور تنازعے میں گھر گئیں، سیشن عدالت میں درخواست دائر

صبا قمر ایک اور تنازعے میں گھر گئیں، سیشن عدالت میں درخواست دائر

یوتھ ویژن نیوز : (قاری عاشق حُسین سے) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر کے لیے مشکلات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سیشن عدالت میں قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس پر عدالت نے فوری طور پر تھانہ پرانی انار کلی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق صبا قمر نے پولیس کی وردی میں ایک ویڈیو بنا کر اسے عوامی سطح پر پیش کیا، جو قوانین کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کو اجازت کے بغیر سرکاری وردی یا اس کی مشابہت میں مواد نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل سے پنجاب پولیس کے وقار، ادارہ جاتی ساکھ اور اہلکاروں کے مورال کو نقصان پہنچا ہے، اسی بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اداکارہ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رپورٹ موصول ہونے کے بعد عدالت اس معاملے پر مزید سماعت کرے گی، تاہم تاحال صبا قمر کی جانب سے اس قانونی درخواست کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں