پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ، ملاوٹ کے خلاف سخت اقدامات

“وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کے خلاف مؤثر مہم”

یوتھ ویژن نیوز : (خصؤصی رپورٹ ملک صفدرضیاء سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سال 2025 کے دوران ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں 21 ہزار 519 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔

اس دوران فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 9 ہزار 852 فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 71 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل سازی اور ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث 56 فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 12 افراد کو گرفتار بھی کروایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1 ہزار 885 فوڈ بزنس مالکان پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جبکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر غذائی دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دلوائی گئیں، جعلی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر سے بڑے نیٹ ورک پکڑے گئے اور 35 ہزار لیٹر سے زائد ناقص دودھ، 2 ہزار 714 کلو غیر معیاری گوشت اور 396 کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات تلف کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: ڈی سی بہاولنگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ادویات اور سہولیات کا جائزہ

ریسورس اینڈ لائسنسنگ ونگ کی جانب سے 243 نئے فوڈ لائسنس جاری کیے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے کو ملاوٹ سے پاک بنانے کے لیے ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

جعلی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑے نیٹ ورکس بے نقاب ہوئے جبکہ 35 ہزار لیٹر سے زائد ناقص دودھ، ایک ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت اور مصالحہ جات تلف کر دیے گئے، ریسورس اینڈ لائسنسنگ ونگ کی جانب سے 243 نئے فوڈ لائسنس بھی جاری کیے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب کو ملاوٹ سے پاک صوبہ بنانے کے لیے ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ شہریوں تک محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں