وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ پر قومی ٹیم کو مبارک باد

pakistan-t20-series-australia-clean-sweep

یوتھ ویژن نیوز : (مظہر اسحاق چشتی سے) لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار کارکردگی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی ٹیم ورک، محنت اور جذبے کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم کے دفتر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت دکھائی اور سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ جیت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی نظم و ضبط، محنت اور جوش کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی، اور قومی ٹیم نے پاکستانی عوام کو فخر سے سر بلند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں