پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کے عمل کی علامتی تصویر۔

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں عارف حبیب گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر سبقت حاصل کر لی۔

اس موقع پر حکومتی وزرا، نجکاری کمیشن کے اعلیٰ حکام اور بولی میں حصہ لینے والے کنسورشیمز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دیگر بولی دہندگان میں لکی سیمنٹ شامل تھا، جس نے 101.5 ارب روپے کی پیشکش کی، جبکہ ایئربلیو نے 26 ارب روپے کی بولی دی۔ یہ بولی پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کے لیے لگائی گئی، جبکہ کامیاب بولی دہندہ مستقبل میں مزید 25 فیصد شیئرز خریدنے کا آپشن بھی رکھے گا۔

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد قومی ایئرلائن میں سرمایہ کاری بڑھانا اور اسے تجارتی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 میں نجکاری کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس عمل سے ملک میں غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری کے فروغ کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں