ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، قومی کپتان سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آ گیا

pakistan-t20-worldcup-india-match-decision-captain-reaction

یوتھ ویژن نیوز : (سپورٹس ذرائع) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم صرف گورنمنٹ اور بورڈ کے فیصلے کے مطابق حرکت کرے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ، "ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں، جو بھی فیصلہ بورڈ کرے گا، ہم اسی کے مطابق کام کریں گے۔ بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے۔”

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ سنا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ سلمان علی آغا نے فخر زمان کے حوالے سے کہا کہ ابھی ان کی کارکردگی بالکل بہتر نہیں ہے، لہٰذا ٹیم انہیں بیک کرنے پر غور کرے گی۔

قومی کپتان نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے حالیہ میچز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کی پرفارمنس کا کمپریزن ممکن نہیں، تاہم جو طریقہ ہم نے کھیل کا اختیار کیا، وہی ورلڈ کپ میں بھی اپنائیں گے۔

کیمرون گرین اور عثمان طارق کے معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے میچ ریفری اور ٹیم انتظامیہ کے اختیار میں ہیں۔ عثمان طارق دو بار ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں، لہٰذا ٹیم انتظامیہ انہیں مناسب وقت دے رہی ہے۔

سلمان علی آغا نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس پر فوکس کرنا چاہیے اور کسی بھی کھلاڑی کو دباؤ یا پریشر میں نہیں لانا چاہیے۔ انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ بابر اعظم کو سپیس دیں تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

قومی کپتان نے فینز سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیم کی کارکردگی پر مثبت ردعمل دیں، اور کہا کہ اچھے کھیل کے بدلے میں شائقین ہمیشہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ عثمان خان ہماری پہلی چوائس ہیں اور ٹیم انتظامیہ ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں