پاکستان میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 2900 روپے بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد زیورات اور سونے کی سلاخوں کی نمائندہ تصویر۔

یوتھ ویژن نیوز : (عمراسحاق چشتی سے) پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار نو سو روپے سستا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت پانچ لاکھ چالیس ہزار تین سو باسٹھ روپے مقرر ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت اس سے زیادہ سطح پر موجود تھی۔

اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ دو ہزار چار سو چھیاسی روپے کم ہو کر چار لاکھ تریسٹھ ہزار دو سو تہتر روپے تک آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی مقامی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان سے جڑی ہوئی ہے جہاں سونے کی فی اونس قیمت انتیس ڈالر کم ہو کر پانچ ہزار ایک سو چھہتر ڈالر تک آ گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی حالات، ڈالر کی قدر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں تین ہزار سات سو روپے تک اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد آج کی کمی کو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی، افراط زر یا سیاسی عدم استحکام کے دوران سرمایہ کار عموماً سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے سونا نہ صرف زیورات بلکہ دولت اور کرنسی کی علامت کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں بیس ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے تاکہ مقامی کاروباری اخراجات اور مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں