صدر زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
یوتھ ویژن نیوز : (خصؤصی رپورٹ برائے عبدالھادی سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی سے متعلق اعلامیہ۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی، حکومتی پالیسیوں، قومی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بحث متوقع ہے، جبکہ مختلف وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے ایوان میں اہم نکات اٹھائے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق قومی اسمبلی کا یہ اجلاس ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مختلف معاملات پر اظہارِ خیال متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئینِ پاکستان کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہوتے ہیں، جبکہ اجلاس کے ایجنڈے کا تعین بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔