ایران میں نئے سپریم لیڈر کا اعلان، سید مجتبیٰ خامنہ ای منتخب
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) ایران کی مجلس خبرگان نے سید مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا، وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔
تہران: ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے اور Mojtaba Khamenei کو ملک کا نیا رہبر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ Assembly of Experts نے کیا، جس نے بھاری اکثریت سے Mojtaba Khamenei کو ایران کا نیا رہبر مقرر کیا۔
رپورٹ کے مطابق سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر ہوں گے۔ وہ سابق سپریم لیڈر Ali Khamenei کے صاحبزادے ہیں۔
مجلس خبرگان کے اجلاس میں Ali Khamenei سمیت دیگر شہدا، مناب اسکول کے شہید طلبا اور مسلح افواج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر اتفاق، اسرائیل کی جانشین کو مارنے کی دھمکی
مجلس خبرگان کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک کو قیادت کے خلا سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے اور عوام سے نئے رہبر کے ساتھ بیعت اور قومی اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس کے شرکا نے قومی اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے حملوں اور مجلس کے دفاتر پر بمباری کے باوجود سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے رہبر کے انتخاب کے لیے تمام قانونی اور شرعی تقاضے پورے کیے گئے اور اس عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونے دی گئی۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ماہر Qamar Cheema نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں تقریباً چار دہائیوں بعد نئے سپریم لیڈر کا انتخاب ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز بھی Mojtaba Khamenei کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر اپنے والد کے مشن کو جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم امریکا اور اسرائیل ممکنہ طور پر اس انتخاب کو قبول نہ کریں۔