کے پی میں خوارجیوں کے خلاف کارروائی، وزیر داخلہ کا ردعمل

خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

یوتھ ویژن نیوز : (عمر اسحاق چشتی سے)کے پی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے دارش خیل اناربانڈہ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب سکیورٹی آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں آپریشن کے دوران آٹھ بھارت اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی جرات، قربانی اور پروفیشنل ازم پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ ان کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں خوارجیوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور حکومت سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر وطنِ عزیز سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں