میٹا کا چینی اے آئی چیٹ بوٹ ’مینوس‘ خریدنے کا منصوبہ

میٹا کا چینی اے آئی چیٹ بوٹ ’مینوس‘ خریدنے کا منصوبہ، بڑی پیش رفت

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن عفان گوہر سے) میٹا نے سنگاپور میں قائم اے آئی کمپنی مینوس کو خریدنے کا اعلان کر دیا، جدید اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی مصنوعات میں شامل کیا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز رفتار سرمایہ کاری کے دوران ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی Meta نے سنگاپور میں قائم اے آئی کمپنی مینوس (Manus) کو حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنی جدید اے آئی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق یہ اقدام عالمی ٹیک انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے تناظر میں میٹا کی اے آئی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

مینوس ایک جنرل پرپس اے آئی ایجنٹ تیار کرتی ہے جو ڈیجیٹل ملازم کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ اے آئی کم ہدایات کے ساتھ تحقیق، آٹومیشن، مارکیٹ تجزیہ، کوڈنگ اور ڈیٹا اینالیسس جیسے پیچیدہ کام انجام دے سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی کارکردگی بعض پہلوؤں میں اوپن اے آئی کے ڈیپ ریسرچ ماڈلز سے بھی بہتر ہے، جبکہ مینوس نے حال ہی میں 125 ملین ڈالر کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

میٹا کا 1.5 ارب ڈالر کا منصوبہ ٹیکساس میں جدید ترین اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

اگرچہ معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم میٹا مینوس کی سروس کو چلائے گی، فروخت کرے گی اور اسے میٹا اے آئی سمیت اپنی مختلف صارف اور کاروباری مصنوعات میں ضم کرے گی۔ مینوس ماضی میں بیجنگ میں قائم کمپنی بٹرفلائی ایفیکٹ ٹیکنالوجی کا حصہ تھی، تاہم جغرافیائی و سیاسی خطرات سے بچنے کے لیے اس نے سنگاپور منتقل ہو کر چین سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، کمپنی نے رواں سال 75 ملین ڈالر کی نئی فنڈنگ بھی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ میٹا اس سے قبل اسکیل اے آئی میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور اس کے چیف ایگزیکٹو کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق مینوس کی خریداری میٹا کو فوری اے آئی بزنس فوائد فراہم کرے گی، خاص طور پر صارفین کی بڑی تعداد تک جدید اے آئی سروسز پہنچانے میں۔ مارک زکربرگ کی قیادت میں مصنوعی ذہانت اب میٹا کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں