لودھراں شہر کی بیوٹیفکیشن: سپر چوک اور ماڈل مارکیٹ کو خوبصورت بنانے کے بڑے اقدامات

"لودھراں شہر کی بیوٹیفکیشن اجلاس، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ممبران کو منصوبے سمجھا رہے ہیں"

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت لودھراں شہر کی بیوٹیفکیشن منصوبے کے اجلاس میں سپر چوک، ماڈل مارکیٹ اور گنگے والا پارک کی تزئین و آرائش پر غور۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت شہر کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپر چوک، گنگے والا پارک، کینال روڈ اور ماڈل مارکیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرکیٹیکٹ انجینئر رضوان بھٹی نے مختلف تزئین و آرائش کے آپشنز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مزید یہ بھی پڑھیں : لودھراں انتظامیہ کی دیہاتوں میں ڈسپوزل اور واٹر سپلائی بہتر بنانے کے لیے بڑا اقدام، یوزر کمیٹیاں فعال کر دی گئیں

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لیے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے۔ سپر چوک پر سڑک کے پائلانز کو خوبصورت انداز میں کور کیا جائے گا اور منتخب شدہ سکیموں کا تخمینہ بھی لگوایا جائے گا تاکہ شہر کی جمالیاتی کشش میں اضافہ ہو۔ بیوٹیفکیشن میں فائبر ڈیکوریشن آپشنز کے مطابق نکھار لایا جائے گا۔

لودھراں بدلنے لگا، مریم نواز کے ویژن پر شہر کی بیوٹیفکیشن، جدید لائٹس اور ماڈل مارکیٹ کا اعلان

گنگے والا پارک کو رنگ برنگی لائٹس سے منور کیا جائے گا اور اس میں مانومنٹ نصب کیے جائیں گے۔ شہر کی اہم بیوٹیفکیشن والی جگہوں پر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ماڈل مارکیٹ کے شیڈز کو کلرفل بنایا جائے گا جبکہ چلڈرن پارک میں شجرکاری کے ساتھ جاگنگ ٹریک کی مرمت، نمایاں سائن بورڈز اور خوبصورت انٹری گیٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور سیاح دونوں کے لیے ماحول خوشگوار ہو۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن اور لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنرز ارم شہزادی اور فیصل ولید، انجینئر رضوان بھٹی، سی اووز عمر مختار، سید مصلح الدین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں معیار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لودھراں شہر جلد ایک جدید اور خوبصورت شہر کے طور پر ابھرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں