وزیراعظم شہباز شریف کی ارفع کریم فاؤنڈیشن کی قیادت سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف عرفہ کریم فاؤنڈیشن کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران آئی ٹی تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے۔

یوتھ ویژن نیوز : (عفان گوہر نمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن سے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فاؤنڈیشن ایک خوش آئند اقدام ہے، جسے حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد، امجد کریم رندھاوا اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت، خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم نے کہا کہ ارفع کریم نے کم عمری میں آئی ٹی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو عرفہ کریم ٹاور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جو آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم، ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رواں برس بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

اس موقع پرارفع کریم مرحومہ کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کے اقدامات کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے جاری پالیسیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں