اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے اور صومالی لینڈ سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

یوتھ ویژن نیوز : (مس کنول فرید سے) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے اور صومالی لینڈ سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج سعودی عرب میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے، جو اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے ممکنہ اثرات پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

اسحاق ڈار سے داماک گروپ قیادت کی ملاقات، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

اس موقع پر وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون، سیکورٹی امور اور اقتصادی شراکت داری کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اپنے موقف کو واضح طور پر پیش کرے گا، اور رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔ اس اجلاس سے نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی کی نمائندگی ہوگی بلکہ عالمی اور خطے میں ملک کے کردار کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں