گوگل نے جی میل صارفین کے لیے تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی

گوگل جی میل کی نئی اپ ڈیٹ، جس کے تحت صارفین بنیادی ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔

یوتھ ویژن نیوز : (عفان گوہر نمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن سے) گوگل نے جی میل صارفین کے لیے اپ ڈیٹ متعارف کر دی، اب بنیادی ایڈریس ہر سال ایک بار تبدیل کیا جا سکے گا، مجموعی طور پر تین بار ممکن۔

کیلیفورنیا: گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کر دی ہے جس کے تحت صارفین پہلی بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔ یہ فیچر جی میل کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار پیش کیا جا رہا ہے اور صارفین کو اپنی ڈیجیٹل شناخت پر مزید کنٹرول فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں صارفین ہر 12 ماہ میں ایک بار اپنا ایڈریس تبدیل کر سکیں گے، جبکہ مجموعی طور پر تین بار تبدیلی کی اجازت ہوگی۔ گوگل کے مطابق یہ اقدام صارفین کو آن لائن تحفظ فراہم کرنے اور غیر ضروری پیغامات یا ڈیٹا خلاف ورزیوں کے خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کا تہلکہ خیز اعلان: اے آئی گلاسز متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل!

گوگل کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ جدید اے آئی فیچرز کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جس میں تصاویر، جی میل اور دیگر سروسز میں جیمنائی اے آئی کا گہرا انضمام شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق پرانے ای میل ایڈریس کو کم استعمال ہونے والی سروسز تک محدود رکھا جا سکتا ہے جبکہ جی میل فلٹرز کے ذریعے آنے والے پیغامات کو مؤثر انداز میں منظم کرنا ممکن ہوگا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ کوئی بھی نظام مکمل طور پر فول پروف نہیں ہوتا۔ الفابیٹ کی ملکیت والے گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر بتدریج صارفین کو دستیاب کرایا جائے گا، لہٰذا اگر فی الحال یہ سہولت کسی اکاؤنٹ میں موجود نہ ہو تو مستقبل قریب میں شامل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں