زمین پر آکسیجن میں کمی کا خدشہ، ناسا کے سائنسدانوں کا انتباہ
یوتھ ویژن نیوز : (سیف الرحمن سے) امریکی خلائی ادارے ناساکے سائنسدانوں نے ایک سائنسی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت اور سورج کی مسلسل بڑھتی تپش مستقبل میں زمین کی فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالمات میں شدید کمی کا سبب بن سکتی ہے، جس کے نتیجے میں زمین پر آکسیجن کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق زمینی نباتات اور درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ذریعے عملِ ضیائی تالیف (Photosynthesis) کے عمل سے آکسیجن پیدا کرتے ہیں، اگر فضا میں یہ گیس نمایاں حد تک کم ہو جائے تو آکسیجن کی سطح بھی بتدریج گھٹنے لگے گی، جو انسان سمیت تمام جانداروں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر موجودہ ماحولیاتی رجحانات جاری رہے تو آئندہ ہزاروں برسوں میں زمین پر ایسا وقت آ سکتا ہے جب آکسیجن کی مقدار زندگی کے لیے ناکافی ہو جائے گی، سائنسدانوں کے مطابق یہ عمل فوری نہیں مگر طویل المدتی سطح پر کرۂ ارض کے حیاتیاتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔