ڈی سی لودھراں محمد اشرف کا راجہ پور میں تعلیمی، صحت اور عوامی سہولیات کا جائزہ

“ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کا راجہ پور میں تعلیمی و عوامی سہولیات کا دورہ”

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کا راجہ پور میں گورنمنٹ اسکول، مریم کلینک، اراضی ریکارڈ سنٹر اور یونین کونسل آفس کا دورہ، تعلیمی، صحت اور عوامی سہولیات کا جامع جائزہ۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف تدریسی امور، پبلک سروس ڈیلیوری اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے بدستور متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے نواحی علاقے راجہ پور کا دورہ کیا جہاں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول، مریم کلینک، اراضی ریکارڈ سنٹر اور یونین کونسل آفس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی تربیت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق معیاری تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بچوں کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

لودھراں میں سرکاری فیسوں کی وصولی اور ایگزیکٹو واش رومز کی تعمیر کا جائزہ

محمد اشرف نے طلبہ کو پیار، محبت، صبر، تحمل اور برداشت کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام بھی ہمیں دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور اچھے رویے کی تلقین کرتا ہے، جسے عملی زندگی میں اپنانا چاہیے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور یونین کونسل آفس راجہ پور کا دورہ کیا جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائلین سے براہِ راست ملاقات کر کے عملے کے رویے، خدمات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے حل کے حوالے سے رائے بھی لی۔

ڈی سی لودھراں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات گئے دورہ، سروس ڈیلیوری کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے دوران محمد اشرف نے مریم کلینک راجہ پور میں دستیاب طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو کلینک سے ہی ادویات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مریم کلینک میں جاری ری ویمپنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں