عالمی یومِ خواتین: ڈی سی لودھراں محمد اشرف کا خواتین کے کردار پر پیغام

ڈی سی لودھراں محمد اشرف

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کا عالمی یومِ خواتین پر پیغام، خواتین کو ملکی ترقی میں اہم کردار قرار دیا اور بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

لودھراں: ڈی سی محمد اشرف کا پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کو عزت اور تحفظ کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں اور موجودہ دور میں ان کیلئے وسائل کی کمی نہیں رہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگراموں کی بدولت وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی خلوص نیت پر مبنی خدمات معاشرے کی بہترین تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ خواتین کی معاشی بہتری، احترام اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں