لودھراں میں شکایات کے ازالے اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا آغاز

لودھراں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف شکایات کے بروقت ازالے کیلئے متحرک

یوتھ ویژن نیوز : ( طاہر ایوب خان سے) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی زیر صدارت اجلاس، عوامی شکایات کے ازالے اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت فیصلے۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے انتظامی سطح پر متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

ڈی سی لودھراں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات گئے دورہ، سروس ڈیلیوری کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ضلع بھر میں انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شہری سہولیات کے مسائل کے حل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز فیصل ولید، اصغر لغاری، سی ڈی او طاہر عباس بھٹہ سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران غیرقانونی آئل ایجنسیوں، گیس ڈی کینٹنگ، غیرقانونی ری فلنگ، آوارہ کتوں کی تلفی اور مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے جیسے سنگین شہری مسائل پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ان معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مرکزی شاہراہوں پر غیرقانونی یوٹرنز قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور باقاعدہ استغاثہ جات کے اندراج کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سول ڈیفنس اہلکار اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی غیرقانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

لودھراں بدلنے لگا، مریم نواز کے ویژن پر شہر کی بیوٹیفکیشن، جدید لائٹس اور ماڈل مارکیٹ کا اعلان

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے شکایات کے ازالے کے نظام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی بہتر ہونی چاہیے اور فیک انٹریاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شکایات حل نہ ہونے کی صورت میں براہ راست انہیں رپورٹ کیا جائے۔

اجلاس میں ضلع بھر کے خستہ حال پلوں کی تعمیر و مرمت، آوارہ کتوں کی تلفی اور مین ہولز کی کورنگ پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں