ڈی سی لودھراں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات گئے دورہ، سروس ڈیلیوری کا جائزہ

لودھراں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) لودھراں: ضلع لودھراں میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید سمیجہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال میں دستیاب طبی مشینری کی فعالیت، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

لودھراں بدلنے لگا، مریم نواز کے ویژن پر شہر کی بیوٹیفکیشن، جدید لائٹس اور ماڈل مارکیٹ کا اعلان

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مریضوں اور تیمارداروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور علاج، ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کے رویے سے متعلق براہِ راست استفسار کیا۔ مریضوں نے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا صحت کی سہولیات سے مطمئن ہونا ہی انتظامیہ کی کارکردگی کا اصل معیار ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شعبہ صحت پر خصوصی فوکس ہے اور ہدایت ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں اور مریضوں کے بہتر علاج کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انتظامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع بھر کے دیگر صحت مراکز میں بھی سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے باقاعدہ انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں