روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں کیرئیر کونسلنگ اور کیریئرگروتھ کےحوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

بہاول پور( علی رضا غوری سے )کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کیرئیر کونسلنگ اور کیریئر گروتھ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔جس میںاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام کیمپسز سیاسسٹنٹ رجسٹرارز،اسسٹنٹ کنٹرولرزاوراسسٹنٹ ٹریژرز نے شرکت کی اور انہیں کو ہینڈ آن ٹریننگ دی گئی۔اس سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو آنے والے سالوں میں پاکستان کی نمبر 1 یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں اور یہ صرف انتظامیہ کے مثبت طرز عمل اور مثالی طرز عمل کو اپنانے سے ہی ممکن ہے۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے مطابق یونیورسٹی فیکلٹی،تدریسی اور انتظامی عملے کے لحاظ سے تیزی سے پھیل رہی تھی، جس کے لیے اسی رفتار سے مالی وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ موثر انتظام اور ٹیم ورک کی وجہ سے ہم نے 13,500 سے 53,000 طلباء تک ترقی کی ہے اور 2022کے سپرنگ سمیسٹر میں ہونے والے داخلوں کے بعدیہ تعداد 70,000 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کنفیوشس نے ایک افسر کے مثالی رویے کو متعارف کرایا، اس کے مطابق ہر تہذیب اپنا نظریہ اور پیراڈائم لاتی ہے، اسی طرح ہمیں بھی مثالی طرز عمل کے ذریعے امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی ثقافت کے تنوع کو پھیلانے کے لیے خطے میں ایک تبدیلی کا ایجنٹ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ رجسٹرارز،اسٹنٹ کنٹرولرز اور اسسٹنٹ ٹریژرز پر زور دیا کہ وہ مثبت طرز عمل کو اپنائیں، جو انہیں ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں جیت کی صورتحال کی طرف لے جائیں گے۔قبل ازیں ڈائریکٹر کیرئرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ شاہد افضل درانی نے شرکاء کو ہینڈ آن ٹریننگ دی۔ انہوں نے انتظامی، قیادت اور مواصلات کی مہارتوں سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ شرکاء 7 Cs پر مبنی موثر مواصلاتی مہارتوں کو استعمال کرکے اپنی کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ ان کے بقول دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے جو کہ تکنیکی ترقی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے ذریعے آپس میں جڑی ہوئی ہے،اس لیے ہمیں ترقی یافتہ دنیا کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جام سجاد حسین،کنسلٹنٹ نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ نازک حالات میں میڈیا سمیت بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جادوئی الفاظ استعمال کریں تاکہ اعلیٰ انتظامیہ یا یونیورسٹی کو شرمندگی نہ ہو۔ شرکاء نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کوگرومنگ کے مواقع اور اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے صحت مند پلیٹ فارم مہیا کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com