وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دھند میں احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی اپیل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ٹریفک سیفٹی کے حوالے سے اپیل کرتے ہوئے

یوتھ ویژن نیوز :( امجد محمود بھٹی سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دھند میں احتیاط سے ڈرائیو کرنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی شہریوں سے اپیل کی، تاکہ جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہریوں سے دھند کے دوران احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دھند میں گاڑی کی سپیڈ کم رکھنا اور فاصلے کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو نصیحت کی کہ احتیاط کرکے دیر سے پہنچنا، حادثے میں جان ضائع ہونے سے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی جانوں کے تحفظ کے لیے مختلف ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات نافذ کر رہی ہے، لیکن شہریوں کی ذمہ داری بھی اتنی ہی اہم ہے۔ دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانا نہ صرف خود بلکہ دیگر سڑک صارفین کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں