سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئے

ریاض میں سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود کی نمازِ جنازہ کے مناظر

یوتھ ویژن نیوز : (قاری عاشق حُسین سے) سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئے، ایوانِ شاہی کی تصدیق، ریاض میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

ریاض: سعودی عرب کے ایوانِ شاہی نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد شاہی خاندان اور عوامی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی ہے۔

ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ریاض کی تاریخی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادوں اور سرکاری نمائندوں کی موجودگی نے مرحوم کے ساتھ عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔ جنازے کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سعودی شاہی خاندان کے چند دیگر افراد کے انتقال کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں، جس کے باعث شاہی حلقوں میں مسلسل سوگ کی کیفیت دیکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں