صدر پاکستان بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے
یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) صدر پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔
منامہ: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اور بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی موجود تھے۔
صدر پاکستان نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
صدرِ پاکستان اس دورے کے دوران بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی ترقی کے مواقع زیرِ غور آئیں گے۔ علاوہ ازیں صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے، جہاں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔