پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے دی

pakistan-beats-sri-lanka-1st-tt20

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

دمبولا: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے 129 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کو دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بائولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 128 رنز تک محدود کیا، جس میں جانتھ جیالانگے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ٹیم کو 59 رنز کا شاندار آغاز دیا، تاہم صائم ایوب 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان آغا نے 16 رنز بنائے، اور 101 کے مجموعی سکور پر تیسری وکٹ گری جب صاحبزادہ فرحان 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں شاداب خان اور عثمان خان نے ٹیم کو فتح دلوائی، شاداب 18 اور عثمان 7 رنز ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تیشانکا، چمیرا، ہسارنگا اور ڈی سلوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی شاندار ٹیم ورک اور مضبوط بیٹنگ نے اسے سیریز میں پہلی فتح دلوائی اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں