ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے مالیاتی شعبے میں 2026 کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری

“ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے مالیاتی شعبے میں 2026 کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری”

یوتھ ویژن نیوز : (واصب ابرااہیم سے) ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں مالیاتی شعبے میں پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری، وی اون گروپ نے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے سرمایہ دوست ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت سال 2026 میں پاکستان کے مالیاتی شعبے میں پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خوش آئند آغاز ہو گیا ہے۔ عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ نے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جسے پاکستان کے ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے پر عالمی اعتماد کی واضح علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیہ یہ بھی پڑھیں : پاکستانی صنعتی شعبے میں تاریخی بحالی، مینوفیکچرنگ سیکٹر بلند ترین سطح پر پہنچ گی

یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں کی گئی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جس کا مقصد مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) فنانسنگ، ڈیجیٹل اسلامی بینکاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی بینکاری نظام کو مزید فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے مالی شمولیت میں اضافہ ہوگا اور جدید بینکاری سہولیات کی توسیع میں مدد ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے مالیاتی شعبے میں 2026 کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری

وی اون گروپ اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں جاری اصلاحات پر طویل المدتی اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، جو نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو تقویت دیں گے بلکہ معیشت کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری لائیں گے۔

2026 میں ہونے والی یہ پہلی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان کی معاشی بحالی، عالمی اعتماد کے استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب ایک مضبوط پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم ملکی مالیاتی شعبے کے لیے مثبت اشاریہ ہے اور سرمایہ کاری کے ماحول میں مزید بہتری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کا سبب بنے گا۔

اس سرمایہ کاری کے ذریعے ایم ایس ایم ای فنانسنگ، ڈیجیٹل بینکاری اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے، اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے میں مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں