پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عالمی منڈیوں میں!

“سپر نیٹ کمپنی کا دبئی میں پہلا علاقائی ہب، پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی مارکیٹس تک رسائی دینے کے لیے”

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن عفان گوہر سے) ایس آئی ایف سی کی مؤثر اور مربوط سہولت کاری کے باعث پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آئی ٹی خدمات کو اب عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کے تحت پاکستان فنی مہارت، ڈیجیٹل خدمات اور ٹیکنالوجی برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کا واضح ثبوت معروف کمپنی سپر نیٹ کی عالمی توسیع ہے، جو دبئی میں اپنا پہلا علاقائی ہب قائم کر رہی ہے۔ یہاں سے عالمی اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور وسطی ایشیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں قدم جمانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے اربوں ڈالر کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پاکستان کی مضبوط نمائندگی ممکن ہو گی۔ سپر نیٹ کے مطابق سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ میں 2030 تک نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرے گا۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رہیں گی، جس سے ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ اور جدت کو عالمی مارکیٹس سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جو ملک کے ٹیک سیکٹر اور معاشی مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں