ڈی سی بہاولپور کا پارکوں اور گرین بیلٹس کا ہنگامی دورہ، صفائی، تزئین و آرائش اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہدایات

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ کرتے ہوئے، صفائی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی امجد محمود بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے صدر پلی، ون یونٹ چوک، بغداد روڈ، اسلامیہ یونیورسٹی روڈ، حاصل پور روڈ، فوجی بستی چوک اور ون یونٹ چوک کے قریب واقع پارکوں اور گرین بیلٹس کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گرین بیلٹس، تفریحی مقامات اور مجموعی تزئین و آرائش کے انتظامات کا بغور معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے کاموں کی رفتار میں تیز رفتاری لائی جائے۔ انہوں نے تجاوزات کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی صورت تجاوزات قبول نہیں کی جائیں گی اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) عمران رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں اور آئندہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں : ڈپٹی کمشنر بہاولپورکا بغیر اطلاع سول ڈیفنس دفتر کا اچانک دورہ، غیر قانونی پیٹرول و گیس فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

سید حسن رضا نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کے درمیان نصب بجلی کے کھمبوں پر لائٹس فوری طور پر فعال کی جائیں تاکہ رات کے وقت روشنی کے بہتر انتظامات ممکن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر کی گرین بیلٹس پر مرمت، تزئین و آرائش اور صفائی کے کام جاری ہیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بغداد اسٹیشن اور حاصل پور روڈ کے اطراف صفائی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کو بہتر تفریحی و بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ بہاولپور کو ایک صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں