ڈی آئی خان آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج ہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو خوارج ہلاک

یوتھ ویژن نیوز : (کرائم رپورٹر برائے سُمیر علی خان سے) ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر کی تصدیق۔

راولپنڈی: (یوتھ وژن) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا خارجی رنگ لیڈر دلاور اور اس کا ایک ساتھی جہنم واصل ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جبکہ یہ عناصر متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے اور سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور قوت سے جاری رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں