سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک سال میں تاریخی اضافہ

سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ سے زائد بڑھ گئی

یوتھ ویژن نیوز : (عمر اسحاق چشتی سے) سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک سال میں تاریخی اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں آج بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مسلسل اضافے کے باعث سونا عام خریدار کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ایک سال کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 262 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جسے ماہرین عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان، ڈالر کی قدر اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے جوڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں