سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اہم اجلاس، متعدد معاملات پر غور و خوص

سینیٹر کامل علی آغا سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے، اجلاس میں مضرِ صحت غذائی اشیا اور سولر پینلز کے معیار پر بحث ہو رہی ہے۔
محمد عاقب نمائدہ خصوصی

یوتھ ویژن نیوز : (خصؤصی رپورٹ برائے عاقب قریشی سے) سینیٹ کمیٹی کا سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم اجلاس، متعدد معاملات پر غور و خوص

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر کامل علی آغا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پری شپمنٹ ٹیسٹنگ پالیسی، مضرِ صحت غذائی اشیا کی اسمگلنگ، کوئٹہ پیٹرولیم اسکینڈل کے معاملات اور کوالٹی کنٹرول نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سولر پینلز کی معیاری جانچ اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی اجلاس کے اہم نقاط تھے۔

سینیٹر کامل علی آغا کی  زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس
سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے بعد کنسائنمنٹس کو 15 سے 25 دن میں کلیئر کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر حساس اشیا کے لیے۔ کمیٹی اراکین نے ٹیسٹنگ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اس سے مالی نقصان اور صحت کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے سفارشات جاری کیں، جن میں کوالٹی کنٹرول کے سخت نفاذ، منظورشدہ پالیسیوں پر فوری عملدرآمد اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ تحقیقاتی عمل میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے عوامی صحت اور قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں