چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پارلیمانی سفارت کاری پر زور

yousaf-raza-gillani-parliamentary-diplomacy-ambassadors-meetings

یوتھ ویژن نیوز: (خصؤصی رپورٹ برائے علی رضا سے) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی جرمنی اور الجیریا کے سفیروں سے اہم ملاقاتیں—پارلیمانی سفارت کاری، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارت کاری مختلف ملکوں اور ان کے منتخب نمائندوں کو قریب لا کر مشترکہ مسائل کا حل تلاش کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، یہ گفتگو انہوں نے الجیریا اور جرمنی کے سفیروں سے الگ الگ ملاقاتوں میں کی۔

الجیریا کے ساتھ روابط الجیریا کے سفیر براہیم رومانی سے بات چیت میں چیئرمین سینیٹ نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) میں الجیریا کی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان–الجیریا دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اصولوں کا واضح ثبوت ہے۔ سفیر نے الجیریا کی قیادت کا خصوصی پیغام اور سینیٹ کے صدر کی جانب سے دورے کی باضابطہ دعوت بھی پہنچائی۔ جرمنی کے ساتھ تعاون جرمنی کی سفیر انا لیپل سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے پاکستان–جرمنی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے پارلیمانی سفارت کاری، اقتصادی تعاون اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرمنی کے لیے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پہلے سے فعال ہے اور تمام سیاسی جماعتیں جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں