روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

قرآن کریم کا منظوم ترجمہ، ایک خاتون کے ذریعے

تحریر ۔۔۔ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

قرآن مجید کی خدمت کے میدان میں خواتین کسی طرح مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں خواتین کی خدمتِ قرآن کے متعدد نمونے سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے تفسیریں لکھی ہیں، ترجمہ قرآن کیا ہے، علومِ قرآنی پر کتابیں تصنیف کی ہیں اور دیگر پہلوؤں سے خدمت انجام دی ہے۔ میری بھتیجی ڈاکٹر ندیم سحر عنبرین (گیسٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) نے ان خدمات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ‘خواتین اور خدمتِ قرآن’ (صفحات 376، قیمت 350 روپے) کے نام سے ہدایت پبلشرز نئی دہلی سے شائع ہوگیا ہے۔
خدمتِ قرآن کا ایک پہلو اس کی منظوم ترجمانی ہے۔برادر مکرم ڈاکٹر وہاج الدین ہاشمی (حیدر آباد) نے حال میں مولانا آزاد نیشنل اوپن اردو یونی ورسٹی حیدرآباد کے شعبہ تراجم و السنہ سے ‘ اردو میں ترجمہ قرآن کی تاریخ’ پر پی ایچ ڈی کی ہے۔انھوں نے اپنے مقالے میں ایک باب ‘منظوم تراجم قرآن’ کا قائم کیا ہے۔اس میں 22 مکمل مطبوعہ تراجم، 3 مکمل غیر مطبوعہ تراجم اور 23 جزوی تراجم کا تعارف کرایا ہے۔ قرآن مجید کی منظوم ترجمہ نگاری کرنے والوں میں سے ایک ڈاکٹر شہناز مزمل بھی ہیں۔
ڈاکٹر شہناز پاکستان کی ممتاز شاعرہ اور نثر نگار ہیں۔ ادب سرائے انٹرنیشنل لاہور کی سربراہ ہیں۔موصوفہ کے 22 کے قریب شعری مجموعے اور 7 نثری کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جب کہ غزلوں اور نظموں کی کلیات اور کالموں کے مجموعے زیر طبع ہیں۔ ان پر بہاول یونی ورسٹی، اورینٹل کالج پنجاب یونی ورسٹی، منہاج یونی ورسٹی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد لاہور کی طالبات نے تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔
ڈاکٹر شہناز مزمل نے قرآن مجید کا مکمل ترجمہ ‘قرآن پاک کا منظوم مفہوم’ کے نام سے کیا ہے۔اس لحاظ سے شاید وہ پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے اردو زبان میں قرآن مجید کا منظوم ترجمہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کام کا آغاز 2012 میں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد کیا تھا اور 2014 میں یہ تکمیل کو پہنچا۔ تیسویں پارے کا منظوم ترجمہ جنوری 2017 میں ادب سرائے پبلی کیشنز لاہور سے شائع ہوا ہے۔ باقی حصے طباعت کے مراحل میں ہیں۔ موصوفہ نے اپنے ترجمہ کے بارے میں لکھا ہے:
” یہ ترجمہ نہیں ہے اور نہ میں اس کی اہل ہوں۔ بس منظوم مفہوم ہے۔ اسے میری ایک عاجزانہ کاوش کہہ کرسکتے ہیں۔”
اس کی اشاعت تک الحمدللہ ان کی کلیات سمیت 40کتب شائع ہو گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ موصوفہ کی اس خدمت کو قبول فرمائے، آمین _

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com