نعت محمد ﷺ

رحمتوں کی گھٹا چھائی، غار حرا سے
بن کے کلام ربی چھائی، غار حرا سے

آٹھتی ھیں جب بھی نگاہیں اس جانب
نقش قدم چُوم کے آئی ، غار حرا سے

گونج آٹھی سارے جگ میں آذاں
جبرئل امیں نے سُنائی، غار حرا سے

تاج حرا سجا کے کھڑا ھے جبل نور
سرفرازی اس نے پائی، غار حرا سے

سانسوں میں بس گئی ھے مہکار آُ ن کی
میں صنم لوٹ کے جو آئی، غار حرا سے

نعت ان کی صنم میں تو لکھتی رھی
ھواؤوں نے گنگنائی، غار حرا سے

صنم نشاط بھاولپور

اپنا تبصرہ بھیجیں