روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی طرف سے آئی سی سی آئی میں آگاہی سمینار کا انعقاد

اسلام آباد (ثاقب ابراہیم غوری سے)  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نارتھ اسلام آباد کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کے لیے ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا جس میں ان کو بتایا گیا کہ کس طرح ایس ایم ایز سٹاک ایکسچینج کے گراؤتھ انٹرپرائز مارکیٹ (جی ای ایم) بورڈ میں درج ہو کر آسانی سے فنڈز اکھٹا کر کے بہتر ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریجنل انچارج (نارتھ) اصغر عباس نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری میں پی ایس ایکس میں درج ہونے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے حالانکہ سٹاک ایکس چینج ان کو کاروبار کی ترقی کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا ایک بہترین متبادل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکس چینج کے گراؤتھ انٹر پرائز مارکیٹ بورڈ میں درج ہو کر ایس ایم ایز کو توسیع و ترقی، تنوع اور سرمائے کے حصول میں بہت مدد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکس چینج کی کڑی شرائط کی وجہ سے ایس ایم ایز کیلئے اپنا اندراج کرانا مشکل تھا لہذا گراؤتھ انٹرپرائز مارکیٹ بورڈ ایس ایم ایز، گرین فیلڈ پراجیکٹس، ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس اور دیگر چھوٹی کمپنیوں کو آسانی سے اندراج کی سہولت فراہم کرتا ہے تا کہ ان کو سرمایے تک آسان رسائی حاصل ہو اور وہ مطلوبہ فنڈز اکھٹا کر کے اپنے کاروبار کو بہتر فروغ دے سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں بہتر ترقی کرتی ہوئی ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا جس سے ان کمپنیوں کو بھی ترقی کرنے کے بہتر  مواقع میسر آئیں گے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کی طرف سے ایس ایم ایز کیلئے گراؤتھ انٹرپرائز مارکیٹ بورڈ کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں لہذا سٹاک ایکس چینج نے پلیٹ فارم قائم کرکے ایس ایم ایز کو فنڈز اکھٹا کرنے کا ایک بہتر متبادل فراہم کر دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایس ایم ایز کو آسان مالی وسائل حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کافی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیوں کے لیے سرمایہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور امید ظاہر کی کہ چیمبر کی ممبر کمپنیاں سٹاک ایکس چینج کے جی ای ایم بورڈ میں درج ہو کر ترقی و توسیع کے لیے مزید کوششیں تیز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے فراہم ہونے سے ایس ایم ایز کو اپنی مصنوعات کو متنوع بنانے، اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے، اپنی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کریں، برآمدات کو فروغ دینے اورورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہو گی۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج نارتھ کے کنسلٹنٹ مظہر ارشد نے اس موقع پر کاروباری برادری کو گراؤتھ انٹرپرائز مارکیٹ بورڈ میں درج ہونے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔

چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان نے آئی سی سی آئی میں آگاہی سیشن منعقد کرنے پر پاکستان سٹاک ایکس چینج نارتھ کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چیمبر کی ممبر کمپنیاں اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تاجر برادری نے سٹاک ایکس چینج کے نمائندگان سے بہت سے سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com