روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتیں وسائل بروے کارلائے جارہے ہیں۔ میاں اعجاز عامر

رحیم یارخان( شمیل مرزا سے)چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی‘ ٹریفک وسیوریج کے مسائل‘ کھلے مین ہول‘ سیوریج سٹاف و مشینری کی کمی‘ کروڑوں روپے کے بقایا جات اور ضلعی انتظامیہ‘ تاجروں وشہریوں کے عدم تعاون کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتیں وسائل بروے کارلائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں‘ تاجرتنظیموں‘ وکلاء‘ ڈاکٹرز‘ مذہبی جماعتوں‘ میڈیا اور شہریوں کی نمائندہ شخصیات کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ کونسلرز بھی موجود تھے۔ یہ اجلاس شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے بہتر حل کیلئے تجاویز لینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔میاں اعجازعامر نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں شہریوں کودرپیش سیوریج اور صفائی کے مسائل کے خاتمے کیلئے جتنا کام کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال2007ء میں عملہ صفائی کی تعداد629‘سال 2017ء میں 450اور آج صرف240ملازمین رہ گئے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور میں تھلی سے ملحقہ علاقوں سمیت مین لائنوں کے بار باربیٹھ جانے اور سیوریج لائنوں کی کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار مسائل پیدا ہوگئے تھے۔ہم نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات ایک کرکے انہی ملازمین سے کام لیکرمسائل حل کیے اور مزید کام جاری ہے۔ میاں اعجازعامر نے میونسپل کارپوریشن کے نادھندگان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کے ذمہ گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے کے بقایا جات ہیں یہ بقایا جات سیوریج  واٹر سپلائی ٹیکس‘ دکانات کے کرایہ جات اور نقشہ فیس ودیگر کی مد میں ہیں‘ان کی وصولی نہ ہونے سے کارپوریشن مالی مسائل کا شکار ہے‘ بازاروں میں تجاوزات‘ٹریفک کے مسائل ودیگر مسائل کے لیے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے مگر دوکاندار اس میں عدم دلچسپی اور لیت ولعل کا مظاہرہ کررہے ہیں جو قابل افسوس ہے اس معاملے میں انجمن تاجران کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔ میاں اعجاز عامر نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ مین ہولوں سے ڈھکنے چرانے اور پودوں کو اکھاڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دوکان دار اور شہری ان پر نظر رکھیں یہ ذمہ داری جتنی میونسپل کمیٹی پر عائد ہوتی ہے‘شہری اپنی یہ ذمہ داری پوری کردیں تو شہر کو ایک بار پھر صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کونسلر عبدالوحید بھٹی نے بھی اظہار خیال کیا۔نائب صدر انجمن تاجران عابد باجوہ‘ممبر پنجاب بارکونسل اخترمحمودچہور‘ سردار ظفرخان ترین‘ علامہ عبدالرؤف ربانی‘ رانا شیرافگن‘ قاری شفیق الرحمن‘ صدر ڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیرگوپانگ‘ کونسلر آمنہ بیگم‘ ڈاکٹر عبدالماجد‘جنرل سیکرٹری پریس کلب جی ایم حیدر ودیگر نے شہری مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں اور چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مقررین نے کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کرے تاکہ یہ ادارے شہری مسائل حل کرسکیں۔ اس موقع چیئرمین اور ان کی ٹیم کی ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی کی ڈاکومٹری ویڈیو دکھائی جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com