روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

بہاولپور لیٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول 2022میں پھولوں کی نمائش

تحریر: محمد اسد نعیم


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی ایک معروف اور بڑی یونیورسٹی ہے۔ 1925 میں یہ یونیورسٹی جامعہ عباسیہ کے طور پر قائم ہوئی۔ 1963 میں اسے جامعہ اسلامیہ کا نام دیا گیا۔1975 میں جامعہ عباسیہ کو جنرل یونیورسٹی قرار دیا گیا اور اس کا نام بدل کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رکھا گیا۔یونیورسٹی کے 7 کیمپس ہیں۔ ابتداء میں یونیورسٹی عباسیہ اور خواجہ فرید کیمپس میں دس شعبوں کے ساتھ شروع ہوئی۔ بعد ازاں شہر سے آٹھ کلومیٹر دور حاصل پور روڈ پر یونیورسٹی کو 1280 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی جس کو بغداد الجدید کیمپس کا نام دیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 2005 میں دو مزید کیمپسز کا اضافہ کیا جسے بہاولنگر کیمپس اور رحیم یار خان کیمپس کا نام دیا گیا۔ جو بالترتیب 50 ایکڑ اور 80 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہیں۔ حال ہی میں پنجاب حکومت کی طرف سے احمد پور شرقیہ کیمپس کے لیے 30 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے اور بہاولپور سے 95 کلومیٹر دور لیاقت پور کیمپس پر بھی کام شروع کر دیا گیا۔ ڈیراور میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا 70 ایکڑ رقبہ چولستانی ریسرچ کی ضرورت کے تحت استعمال میں ہے جو کہ گورنمنٹ کی طرف سے الاٹ کیا گیا۔


یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی ٹاپ یونیورسٹی بن گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں جنوبی پنجاب کے محسن سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی غیر معمولی توسیع اور ترقی کا سہرا بھی انھی کے سر ہے۔ صرف تین سالوں میں یونیورسٹی کے معاشی اعداد وشمار 4 بلین سے بڑھ کر 19 بلین تک ہو گئے ہیں۔ جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ دونوں شامل ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں جو انفراسٹرکچر قائم کیا جا رہا ہے اسے اگلے 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی کا ایک اہم شعبہ اسٹیٹ کیئر اینڈ اسپیس مینجمنٹ یونیورسٹی کی خوبصورتی اور ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔ اسٹیٹ کیئر اینڈ اسپیس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ 2007 میں قائم کیا گیا تا کہ یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کو بہتر، صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس ڈویژن کا بنیادی مقصد صحت مند، محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔اسٹیٹ کیئر اینڈ اسپیس مینجمنٹ ڈویژن چار اہم حصوں پر مشتمل ہے جس میں باغبانی سیکشن، صفائی کا سیکشن، اسپیس مینجمنٹ اور فرنیچرمینجمنٹ شامل ہیں۔ شعبہ اسٹیٹ کیئر نے یونیورسٹی میں ہونے والے تمام پروگراموں کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے ہیں۔
بہاولپور ادبی اور ثقافتی میلہ 29 مارچ سے 01 اپریل 2022 تک منعقد ہوا۔ فیسٹیول میں فنکاروں، شاعروں، ادیبوں، گلوکاروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ملک بھر کے کئی معروف اداروں سے تعلق رکھنے والے مشہور ماہرین اور مہمانوں نے شرکت کی اور پروگراموں میں حصہ لیا۔ یہ میلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد کیمپس اور عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ بہاولپور لیٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول 2022 میں قرأت اور نعت کے مقابلے، آل پاکستان تقریری مقابلے، آرٹ کے مقابلے، ڈرامہ اور تھیٹر، لوکل میوزک پروگرام، صوفی نائٹ، میڈیا کنکلیو، قوالی نائٹ، اور عظیم الشان محفل مشاعرہ جیسی مختلف تقریبات اور مقابلے منعقد کیے گئے۔ اس میلے میں نمائش، صنعتی نمائش، پھولوں کی نمائش، آرٹ ڈسپلے اور فوڈ فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا۔
بہاولپور لیٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول بہت سے پروگراموں اور نمائشوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ جس میں پھولوں کی نمائش نے بہار کے رنگ بکھیر دیے۔ یہ نمائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد کیمپس میں چار روز تک جاری رہی۔ پاکستان آرٹس کونسل کے سابق ڈائریکٹر جنرل جناب توقیر ناصر نے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کیا اور پھولوں کی نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر اور اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی اور یونیورسٹی کی خوبصورتی اور شادابی سے متاثر ہوئے۔ اس موقع پر میڈم فرخندہ تحسین ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ ہمارے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ہمیشہ اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ پر توجہ دی اور ہماری خدمات کو سراہا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہر سال پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا اور اس موقع عدنان رحمانی ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی محنت کی بدولت گزشتہ 20 برسوں میں ضلعی اور کنٹونمنٹ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی۔ اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خوبصورتی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسرے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دو سو سے زائد پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ مختلف پھولوں کی اقسام اور رنگ برنگے پھولوں نے فیسٹیول کی خوبصورتی میں اضافہ کیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جن میں سے چند پھولوں کے نام ارجینٹیم، بیگونیا، بیل فلاور، کوس موس، کروٹن، ڈولی فلاور، ڈبل پینسی، یورپھوربیا،وینکا، پتھر چاٹ، ہوائی گھاس،ل اور میری گولڈ ہیں۔ یہ نمائش ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری رہی اور فیسٹیول میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com