یوتھ ویژن کے نمائندہ خصوصی اسلام آباد عثمان صادق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ادارہ و جملہ ملازمین کی جانب سے مبارکباد
اسلام آباد: روزنامہ یوتھ ویژن کے نمائندہ خصوصی اسلام آباد عثمان صادق نے پاکستان کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود قائد اعظم یونیورسٹی سے بی ایس آنرز ( آرکیالوجی) میں انہتائی عمدہ نمبروں سے حاصل کر لی۔ جس پر روزنامہ یوتھ ویژن ادارہ و جملہ ملازمین کی جانب سے عثمان صادق کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے عثمان صادق کی حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں قائم لوک ورثہ میں منی ایچر آرٹے کے حوالے سے فن پاروں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان میں تعینات سفیر مختلف سفیروں ، اعلی بیوروکریٹس ، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے انہتائی سراہا کہا گیا۔ اور وزیر اعظم کے معاون خصوی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے کی جانب سے تعریف سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ اور مزید یہ کہ یہ عثمان صادق کی منی ایچر آرٹ کے فن پاروں کی نمائش لوک ورثہ کی آرٹ گیلری میں جاری ہے۔ ادبی اور ثقافتی حلقوں اور احباب نے ان کی اس کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔